واشنگٹن(کوہسار نیوز) نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے اعترافی بیانات مسترد کر دیے گئے۔امریکی ملٹری جج نے خالد شیخ محمد کے اعترافی بیانات ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آئی اہلکاروں کے سامنے اعترافات رضاکارانہ نہیں۔ جج نے کہا کہ سی آئی اے کے تشدد کے بعد حاصل کیے گئے اعترافی بیانات قابل قبول نہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق اعترافی بیانات مسترد ہونے سے 11 ستمبر حملوں کے مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے ۔نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے خلاف مقدمے کی سماعت 5 جون 2028 کو شروع کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔نائن الیون کے متاثرہ خاندانوں نے تمام صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ خالد شیخ محمد پر 11ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔خالد شیخ محمد کو 2003 میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ 20 سال سے کیوبا میں بنائے گئے امریکی بحریہ کے اڈےگوانتانامو بے قید خانے میں ہیں۔نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کیخلاف مقدمے کی کارروائی 2028 میں شروع ہوگیامریکا میں گرفتاریوں اور ہجوم پر قابو پانے کیلئے بجلی کے جھٹکے دینے والے دستانوں کی خریداری کا متنازع معاہدہ
نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے اعترافی بیانات مسترد، مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







