کے پی کا اگلا وزیراعلیٰ وفاق کا حمایت یافتہ،پی ٹی آئی کا بندہ توڑ لیا گیا، کامران مرتضیٰ

کامران مرتضیٰ

اسلام آباد(کوہسارنیوز)کے پی کا اگلا وزیراعلیٰ وفاق کا حمایت یافتہ،پی ٹی آئی کا بندہ توڑ لیا گیا، کامران مرتضیٰ،پی ٹی آئی سے بندہ توڑکرآئندہ وزیراعلیٰ کےپی کیلئے تیار کرلیاگیا: جے یو آئی رہنما کا دعویٰ،خیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کا حمایت یافتہ ہوں گے، پی ٹی آئی رہےگی، کسی کو پی ٹی آئی سےمسئلہ نہیں
جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کا حمایت یافتہ ہوں گے، پی ٹی آئی سے بندہ توڑکرآئندہ وزیراعلیٰ کےپی کےلیے تیار کرلیاگیا۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہناتھاکہ مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نہیں بنیں گے، محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر ہیں، ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا کے اگلے وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کا حمایت یافتہ ہوں گے، پی ٹی آئی سے بندہ توڑکرآئندہ وزیراعلیٰ کےپی کےلیے تیار کرلیاگیا۔
کامران مرتضیٰ کا کہناتھاکہ حکومتی رضامندی اور مدد سے کےپی اسمبلی میں پی ٹی آئی کےاندر فارورڈبلاک بنےگا پھر فارورڈ بلاک کے ذریعے معاملات آگےچلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری انداز میں آگےچلنے میں ہی مسئلےکا حل ہے، پی ٹی آئی رہےگی، کسی کو پی ٹی آئی سےمسئلہ نہیں، جےیو آئی خیبرپختونخوا کے حوالے سے اپنی جدوجہد کررہی ہے، کسی دوسری جماعت کے پروگرام پر نہیں، اپنے پروگرام پر چل رہے ہیں۔
کامران مرتضیٰ کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا سےدہشتگردی کےخاتمے پرکسی کو کوئی اعتراض نہیں، دہشتگردی ختم اور لوگوں کی جان و مال اور عزت محفوظ ہونی چاہیے، دہشتگردی کا خاتمہ صرف اعلانات تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں