جمائما نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

جمائما

لندن(ویب ڈیسک)جمائما نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کر دی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر دیں
سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے بزنس مین کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ۔
گزشتہ دنوں برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر اور آنجہانی شہزادی ڈیانا کی قریبی دوست 52 سالہ جمائما گزشتہ ہفتے کے آخر میں 62 سالہ کیمرون او ریلی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
تاہم اب جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے شادی کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری شادی کی تصاویر بھی شیئر کر دی ہیں۔
جمائما نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کی تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے دونوں بیٹے اور دوست بھی ان کے ہمراہ دکھائی دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں