راولپنڈی(کوہسارنیوز)راولپنڈی میں گھر کے واش روم میں پھندا لگی لاش کے کیس میں گھر کے گرفتار ملازم نے پولیس تفتیش میں قتل کا اعتراف کرلیا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ حنا جاوید کے گھریلو ملازم ذيشان نے حنا جاوید کا گلا گھونٹنے اور تشدد کرکے قتل کا اعتراف کرلیا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس کو بتایاکہ خاتون کا شوہر سے جھگڑا ہوا تو مرکزی ملز فیصل اصغر نے انہيں بلایا ، حنا نے بھاگنے کی کوشش کی تو انہوں نے خاتون کے شوہر کے ساتھ مل کر اسے پکڑا ، مزاحمت پر گلا دبا دیا۔ملزم نے پولیس بتایا کہ پولیس کو خاتون کے سسر نے اطلاع دی تھی کہ گھر میں چور گھس آئے ہیں ، پولیس پہنچی تو واش روم میں حنا جاوید کی لاش شاور سے بندھی ملی تھی۔دوسری جانب مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آگئی ہے جس کے مطابق حنا جاوید کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، مقتولہ کی پسلیوں اور کولہے کی ہڈی پر بھی زخم کے نشان تھے۔
راولپنڈی، حنا جاوید کے گھریلو ملازم کا گلا گھونٹنے اور تشدد کرکے قتل کا اعتراف
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







