پٹرول قیمت: گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے میں 7 فیصد اضافہ کا اعلان کردیا

گڈز ٹرانسپورٹرز

کراچی(کوہسارنیوز)گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد نے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔ صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 7 دن میں ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 88 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
ملک شہزاد نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ کیا گیا۔
دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھائے جانے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47پیسے اضافہ کیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں