سونا 600 روپے سستا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے ہوگئی

سونا

اسلام آباد (کوہسار نیوز)سونا کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کئی روز اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ86 ہزار 536 روپے ہوگئی۔ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 640 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں