لاہور میں ایک شہری کے نام پر 2 ہزار سے زاید گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

گاڑیاں رجسٹرڈ

لاہور(کوہسارنیوز)لاہور میں ایک شہری کے نام پر 2 ہزار سے زاید گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف،28 لاکھ 66 ہزار روپے سے زائد کے ای چالان واجب الادا، ترجمان ٹریفک پولیس
لاہور میں ایک شہری کے نام پر 2 ہزار 354 موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کےمطابق ہال روڈ پر جنرل ہولڈ اپ کے دوران نمبر پلیٹوں میں ردوبدل کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے ایک موٹرسائیکل کی ملکیت چیک کی گئی تو معلوم ہوا کہ محمد عثمان نامی شہری کے نام پر 2 ہزار 354 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔
موٹرسائیکل کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں بند کردیا گیا ہے،جبکہ اصل مالک کی تلاش کے لیے سیف سٹی حکام کو آگاہ کردیا گیا،ان گاڑیوں پر 2 ہزار 813 ای چالان جاری ہوچکے ہیں،جبکہ جرمانوں کی مد میں 28 لاکھ 66 ہزار 900 روپے واجب الادا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں