لارڈز(کوہسار نیوز) لارڈز ٹیسٹ میں انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 290رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش ٹیم پہلی اننگزمیں 290رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ جیمی اسمتھ 61، جورڈن کوکس 55 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمدعباس نے 4، محمدعلی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ آج کھیل کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر گس اٹکنسن 34 اور جوش ٹنگ 1 رن کے ساتھ اننگر کا آغاز کیا، میزبان انگلینڈ نے پہلے دن کے اختتام پر 56 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنا لیے تھے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے سازگار کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے میزبان بیٹرز کو مشکلات سے دوچار کردیا تھا۔ انگلینڈ کی ابتدائی بیٹنگ لڑکھڑانے کے بعد جارڈن کاکس اور جیمی اسمتھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ جارڈن کاکس نے 55 اور وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے 61 رنز بنائے۔درٰیں اثنا انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم انگلینڈ کے 290 رنز کے جواب میں صرف 110 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور فالو آن سے بال بال بچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے اذان اویس واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے 46 رنز سکور کیئے جبکہ بیشتر کھلاڑی تو ڈبل فگر میں داخل بھی نہ ہو پائے۔ سعود شکیل 16 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ کپتان بابراعظم 8، محمدرضوان 7 ، عبداللہ شفیق 5، علی عثمان ایک، خرم شہزاد ایک، محمد عباس 2 اور محمد علی تین سکور بنا نے میں کامیاب ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے اولی روبنسن نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ جوفرا آرچر نے 3 اور جوش نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پاکستان نے ٹا س جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 290 رنز بنائے جس میں جیمی سمتھ 61 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، ان کے علاوہ جورڈن نے 55 اور اٹکنسن نے 45 رنز کی اننگز کھیلی ۔ جوش ٹونگ 30 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا دن: پاکستان کی ٹیم 110 رنز پر ڈھیر،فالو آن سے بال بال بچ گئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







