بصرہ(کوہسار نیوز):عراقی حکومت نے اعلان کیاہے کہ امریکی فوج 30 ستمبر تک عراقی کردستان سے مکمل انخلا کرے گی۔امریکی فوجی انخلا کے لیے کردستان میں عراقی اور امریکی حکام کے درمیان رابطہ ہوا جس کے بعد عراقی حکومت نے اعلان کیا کہ امریکی فوج 30 ستمبر تک عراقی کردستان سے مکمل انخلا کرے گی۔عراقی حکومت کے مطابق کردستان میں امریکی فوجی اڈے عراقی سکیورٹی فورسز کے حوالے کیے جائیں گے۔عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ کردستان سے امریکی فوجی سازوسامان اور اہلکاروں کی منتقلی جاری ہے۔یاد رہے کہ 2024 میں عراق اور امریکا نے امریکی مشن کی مرحلہ وار منتقلی پر اتفاق کیا تھا
عراقی کردستان سے امریکی فوج کا 30 ستمبر تک مکمل انخلا، حکومت کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







