راولپنڈی (کوہسارنیوز) گورنمنٹ ہائی سکول رکن کی جماعت نہم و دہم کے شاندار تعلیمی نتائج میں نمایاں کار کردگی پر سر فصیح الدین کو ضلعی انتظامیہ منڈی بہاؤالدین کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا یہ اعزاز ان کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور طلبہ کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے خدمات کا اعتراف ہے سر فصیح الدین نے کہا کہ یہ کامیابی انفرادی کاوش نہیں بلکہ ہیڈ ماسٹر عارف محمود صاحب کی بہترین قیادت اور تمام اساتذہ کرام کے تعاون کا نتیجہ ہےانہوں نے عزم ظاہر کیا کہ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ مزید محنت اور لگن سے جاری رکھا جائے گا۔ گورنمنٹ ہائی سکول رکن کی اس کامیابی پر ارشد محمود آرائیں،آصف شہزاد بھٹی ،ملک فیاض ،محمد رفاقت گوندل،شہزاد انور گوندل محمد عرفان گل، دانیال عارف سیالوی، عادل شہزاد گوندل، شفیق عباس کنول، ،اور اوورسیز پاکستانیوں نے ہیڈ ماسٹر عارف محمود صاحب، سرفصیح الدین صاحب اور تمام اساتذہ کرام کومبارکباد پیش کی
منڈی بہاؤالدین،شاندار تعلیمی نتائج پر معلم فصیح الدین کیلئے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







