اسلام آباد(کوہسارنیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے25 اگست کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا۔اوگرا کی جانب سے 25 اگست کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔اوگرا کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ڈیزل 2 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول 39 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹیفکیشن جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 341 روپے 98 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 69 پیسے پر پہنچ گئی۔
اگست25 کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ڈیزل 2 روپے 40 پیسےمہنگا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







