10 ستمبر 2026ءکیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا

پیٹرول،ڈیزل پھر مہنگا

اسلام آباد(کوہسارنیوز)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا کر دیاحکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں3 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 367روپے 75پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے 72 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 392روپے67پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 10 ستمبر کے لیے ہیں۔پیٹرولیم ڈویژن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ3 روز میں پیٹرول 21 روپے 88 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت 3 روز میں 14 روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھی۔اعداد و شمار کے مطابق 7 ستمبر کو پٹرول کی فی لیٹر قیمت 345 روپے87 پیسے فی لیٹر تھی، اور آج پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوچکی ہے۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت 7 ستمبر تک 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی جو اب بڑھ کر 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں