کوٹلی ستیاں (نوید ستی سے) کنسپٹ کوچنگ سینٹر ڈی مارکیٹ کوٹلی ستیاں کے ڈائریکٹر حافظ عبدالمتین ستی اور پرنسپل میڈم ماریہ عبدالمتین نے کہا ہے کہ ادارے کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ طلبہ کو صرف نصابی تعلیم تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں مستقبل کے تقاضوں، مختلف شعبہ جات اور کیریئر کے بہتر انتخاب کے حوالے سے بھی ماہرین کے ذریعے مؤثر رہنمائی فراہم کی جائے۔۔۔اپنے ایک بیان میں حافظ عبدالمتین ستی نے کہا کہ الحمدللہ کنسپٹ کوچنگ سینٹر نے طلبہ کی تعلیمی استعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں عملی زندگی میں کامیابی کے لیے تیار کرنے کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے۔ اسی مقصد کے تحت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین، سکالرز، اساتذہ اور سابق طلبہ و طالبات کو ادارے میں مدعو کیا جاتا ہے تاکہ وہ موجودہ دور کے تقاضوں، تعلیمی مواقع اور مختلف شعبہ جات میں موجود امکانات کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ کنسپٹ کوچنگ سینٹر ،کوٹلی ستیاں کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اپنے سابق طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام اور علاقے کے مختلف سکالرز کا خصوصی طور پر شکر گزار ہے جو ادارے کی دعوت پر وقت نکال کر تشریف لاتے ہیں اور موجودہ طلبہ و طالبات کو اپنے تجربات اور علمی قابلیت سے مستفید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کی رہنمائی کا یہ سلسلہ آئندہ سیشن میں مزید وسیع کرنے کا ارادہ ہے، جس کے تحت کوٹلی ستیاں کے تمام تعلیمی اداروں کے منتخب اور باصلاحیت طلبہ و طالبات کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ انہیں مختلف شعبہ جات کے ماہرین سے براہِ راست استفادہ کرنے اور اپنے مستقبل کے حوالے سے بہتر فیصلے کرنے کا موقع مل سکے۔مزیدکہاکہ موجودہ دور میں صرف ڈگری حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ طلبہ کو اپنی صلاحیتوں، دلچسپی، موجودہ حالات اور مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درست کیریئر کا انتخاب کرنا بھی ضروری ہے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر کنسپٹ کوچنگ سینٹر طلبہ کو تعلیمی رہنمائی کے ساتھ ساتھ کیریئر کونسلنگ کے مواقع بھی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔حافظ عبدالمتین ستی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کنسپٹ کوچنگ سینٹر مستقبل میں بھی کوٹلی ستیاں کے نوجوانوں کی تعلیمی و فکری رہنمائی کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا اور مختلف شعبوں کے قابل ماہرین اور کامیاب شخصیات کو طلبہ سے مکالمے کے لیے مدعو کیا جاتا رہے گا، تاکہ علاقے کے بچے اپنی صلاحیتوں کو پہچانتے ہوئے اپنے روشن مستقبل کے لیے بہترین اور بروقت کیریئر کا انتخاب کر سکیں
کنسپٹ کوچنگ سینٹر کا طلبہ کی کیریئر رہنمائی کے لیے سلسلہ وسیع کرنے کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







