چترال(کوہسارنیوز)چترال میں بارش، پہاڑوں پر موسم کی پہلی برفباری، سردی میں اضافہ،بارش کا سلسلہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کی پیشنگوئی، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
چترال اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پہاڑوں پر موسم کی پہلی برفباری کے بعد ہر طرف سفیدی چھا گئی۔
بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہریوں نے گرم کپڑے پہننا شروع کردیے ہیں۔
بارش کے باعث بجلی کی ترسیل بھی جزوی طور پر معطل ہوگئی، جبکہ ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق چترال کی رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں، تاہم شہریوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔







