اسلام آباد(کوہسار نیوز) سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کر دیا۔سپارکو کے مطابق پاکستان کی پہلی قمری گاڑی کا نام ’جناح-1‘ رکھا گیا ہے یہ نام ملک گیر مقابلے میں موصول تجاویز میں سے منتخب کیا گیا، ملک بھر سے چاند گاڑی کے نام کے لیے 4 ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئیں۔سپارکو نے بتایا کہ جناح-1 نام 7 شرکاء نے تجویز کیا، فاتح کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا اور بہاول نگر کے 17 سالہ طیب کریم ’جناح-1‘ نام تجویز کرنے والے فاتح قرار پائے۔چیئرمین سپارکو نے کہا کہ ’جناح-1‘ قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت ہے، ’جناح-1‘ پاکستان کے عزم، ترقی اور نئے خلائی افق کی علامت ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کا پہلا قمری روور 2029 میں چین کےچانگ ای-8 مشن کے ذریعے چاند پر روانہ ہوگا، ’جناح-1‘ چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا۔
سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کردیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







