نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی فی یونٹ 75 پیسے مہنگی کردی

اسلام آباد(کوہسار نیوز)نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی فی یونٹ 75 پیسے مہنگی کردی اعلامیے کے مطابق بجلی جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا، اضافےکا اطلاق رواں ماہ اگست کے بلوں میں کیا جائے گا۔سی پی پی اے نے جون کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا، اس سے پہلے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں ملک بھرکیلئے بجلی34 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں