دہلی(کوہسارنیوز)امیتابھ بچن کی رہائش گاہ اور دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کو نشانہ بنانے دھمکیاں، سیکیورٹی سخت،ابتدائی تحقیقات کے دوران کسی مشکوک شے یا فوری خطرے کی تصدیق نہیں ہوئی
بھارتی شہر ممبئی میں بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی رہائش گاہ اور پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے میئر کے دفتر کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس میں امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ پر حملے اور نومبر میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے دوران سیکیورٹی میں خلل ڈالنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
ای میل موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس اور متعلقہ اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نشاندہی کیے گئے مقامات کی تلاشی لی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران کسی مشکوک شے یا فوری خطرے کی تصدیق نہیں ہوئی۔
حالیہ سیکیورٹی واقعات کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معروف فلمی شخصیات کی رہائش گاہوں اور بڑے ثقافتی اجتماعات کے مقامات پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیے ہیں۔
امیتابھ بچن کی رہائش گاہ اور دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کو نشانہ بنانے دھمکیاں







