برمنگھم(کوہسارنیوز)تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔برمنگھم میں انگلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور اذان اویس نے کیا لیکن صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جبکہ اذان اویس ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ عبداللہ شفیق بھی 3 رنز بنا کر رابنسن کا شکار ہوگئے جبکہ شان مسعود کو آرچر نے آؤٹ کیا، کپتان بابر اعظم 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 43 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والےغازی غوری 4 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ محمد عباس نے 21 رنز بنائے۔انگلینڈ کے جوش ٹنگ نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اولی روبنسن اور جوفرا آرچر نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان کی جانب سے 3 کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا، غازی غوری، رضا اللہ اور عمران رندھاوا کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایاگیا۔غازی غوری کو سعود شکیل نے ٹیسٹ کیپ دی جبکہ محمد عباس نے رضا اللہ اور عمران رندھاوا کوبابراعظم نے ٹیسٹ کیپ دی۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
آخری ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







