کوٹلی ستیاں ( کوہسار نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں تیمور عادل نے ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں ملک ندیم اعوان کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز میں زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیطرف سے مٹھائیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تیمور عادل نے ہسپتال میں فائر سیفٹی کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے فائر الارمز، فائر ایکسٹنگوشرز اور دیگر حفاظتی اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ عملے سے انتظامات کے بارے میں بریفنگ لی۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے انچارج رضوان شہزاد نے بھی ڈپٹی کمشنر ضلع مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں تیمور عادل کی ہدایات پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں میں موجود فائر سیفٹی سے متعلق تمام آلات اور انتظامات کا معائنہ کیا اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر تیمور عادل نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں، ان کے لواحقین اور ہسپتال کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فائر سیفٹی کے تمام انتظامات مکمل اور فعال رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی آلات کی بروقت دستیابی اور درست حالت میں ہونا انتہائی ضروری ہے۔دورے کے دوران ایس ڈی پی او ملک ندیم اعوان نے بھی سیکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی جانب سے ہسپتال میں حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اس دورے کے دوران انچارج سپیشل براج چوہدری گلریز اور سینئیر صحافی نوید ستی بھی ان کے ہمراہ تھے
اسسٹنٹ کمشنر، ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ ، مریضوں میں مٹھائیاں تقسیم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







