بھارتی موسیقار اے آر رحمان کا بیٹا چنئی میں کار حادثے میں زخمی

اے آر رحمان

بھارتی (کوہسار نیوز):معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اور پلے بیک گلوکار اے آر امین بھارتی شہر چنئی میں کار حادثے کا شکار ہوگئے۔بھارتی میڈیاکے مطابق پیر کے روز اے آر امین اور ان کے ساتھ سفر کرنے والے ایک دوست کو اس وقت چوٹیں آئیں جب ان کی گاڑی ایک ٹیکسی سے ٹکرا گئی۔دونوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا اور وہ گھر واپس چلے گئے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں