5 نومبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد(کوہسارنیوز)حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 نومبر 2026 کے لیے ہوگا، اوگرا
حکومت نے قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 362 روپے مقرر کردی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 6 پیسے کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں