پمز کی میڈیکل ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ

طبی معائنہ

راولپنڈی(کوہسارنیوز)پمز کی میڈیکل ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ،بانی اور اہلیہ کا مکمل طبی معائنہ، فالو اپ چیکنگ اور ضروری ٹیسٹ کئےگئے،ذرائع
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا، پمز کے ڈاکٹروں اور طبی عملے نے دونوں کا الگ الگ معائنہ اور ضروری ٹیسٹس کیے۔
ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر عارف اور دیگر طبی عملے پر مشتمل خصوصی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل آئی، ٹیم نے دونوں میاں بیوی کا الگ الگ تفصیلی طبی معائنہ کیا، جس کے دوران فالو اپ چیکنگ سمیت مختلف ضروری طبی ٹیسٹس بھی کیے۔ میڈیکل ٹیم اپنا کام مکمل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں