ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، مارکیٹرز ایسوسی ایشن کا 16 نومبر سے ہڑتال کا اعلان

ایل پی جی

اسلام آباد(کوہسارنیوز)ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا،گھریلوسیلنڈر 173 روپے 86 پیسے مہنگا ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
نوٹیفکیشن کےمطابق گھریلو استعمال کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 173 روپے 86 پیسے اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 3 ہزار 470 روپے 9 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔اکتوبر میں ایل پی جی 279 روپے فی کلو دستیاب تھی جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے تھی،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو صارفین پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑے گا۔
قیمتوں میں اضافہ پرپاکستان ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن نے 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر کا کہنا ہے کہ اگر 15 روز میں مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر میں ایل پی جی کی فروخت بند کردی جائے گی۔
علی حیدر کے مطابق نئے پرائسنگ فارمولے سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں استعمال ہونے والی 90 فیصد ایل پی جی زمینی راستے سے باؤزرز کے ذریعے پہنچتی ہے، جبکہ مقامی سطح پر پیدا ہونے والی 30 فیصد گیس بھی نئے فارمولے کے باعث مہنگی ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں