تہران(کوہسارنیوز)مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کی آج ایران میں اعلیٰ حکام سے ملاقات، فیلڈ مارشل عاصم منیر پہنچ گئے،تہران میں چار ملکی اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دی، ایرانی وزارت خارجہ
مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کی آج ایران میں اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوگی،ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےتصدیق کرتے ہوئےکہاکہ چارملکی اجلاس کی تجویز پاکستان کےآرمی چیف فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنے دی۔
مکہ دفاعی معاہدے کےرکن ممالک کی آج ایران میں اعلیٰ حکام سےملاقات آج ہوگی،جس میں سعودی عرب کی نمائندگی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کریں گے،ملاقات میں علاقائی رابطہ کاری،سلامتی کی صورتحال اور باہمی تعاون سےمتعلق امورپرتبادلہ خیال متوقع ہے، اجلاس میں شرکت کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔
تہران میں چار ملکی اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دی، ایرانی وزارت خارجہ
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہےکہ تہران میں پاکستان، سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کا اہم چار ملکی اجلاس آج ہوگا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےکہا ہے کہ چارملکی اجلاس کی تجویز پاکستان کےآرمی چیف فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نےاپنےدورہ تہران کے دوران پیش کی تھی،جسے ایران نے قبول کیا،اجلاس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ فوجی اور سکیورٹی حکام شریک ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب پریمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کے بڑھتے ہوئےحملوں کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام ایرانی قیادت سے رابطہ کریں گے۔
اس ماہ کے آغازمیں مکہ دفاعی معاہدے کےرکن ممالک کےوزرا نےریاض میں ہنگامی اجلاس کیاتھا،جس میں سعودی عرب میں فوجی دستوں اور دفاعی صلاحیتوں کی فوری تعیناتی یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کا اجلاس، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے







