پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ،پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 23 پیسے فی لیٹر مقرر

پیٹرول سستا

اسلام آباد(کوہسارنیوز)حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا،پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 23 پیسے فی لیٹر مقرر
حکومت نے پیٹرول سستاا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 23 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر کیلئے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول سستا، قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر کردی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں