پیٹرول 2 روپے 31 پیسے، ڈیزل 78 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا

لیٹر مہنگا

اسلام آباد(کوہسارنیوز)پیٹرول 2 روپے 31 پیسے، ڈیزل 78 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا،اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں،پیٹرولیم ڈویژن، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیاہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں تبدیلی اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 9 اکتوبر کیلئے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں