آزاد جموں وکشمیر پولیس نے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتارکرلیا

کالعدم تنظیم

مظفر آباد(کوہسارنیوز)آزاد جموں وکشمیر پولیس نے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتارکرلیا،آزاد جموں وکشمیر پولیس کوٹلی کے حکام نے نیوزکانفرنس میں بتایا کہ پولیس نےکالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتارکیا ہے، شرپسند نام نہاد پُرامن احتجاج کا ڈرامہ رچا رہے ہیںپولیس نے کہا کہ شرپسند ٹولہ عوام کی معمولات زندگی کو مفلوج کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، فسادی ٹولے کے سرغنہ ریاست میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔آزادکشمیرپولیس نے سرغنہ مسلح جتھہ ایازبٹ کا اعترافی بیان میڈیا کے سامنے پیش کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں