ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 5 افراد شہید

ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ اسماعیل خان(کوہسارنیوز)ڈی آئی خان میں دہشت گردی کے دو واقعات میں 5 افراد شہید، قریشی موڑ ابھایہ پل کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف بی آر کے دو اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشتگرد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے جائےوقوع سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق بائی پاس کے قریب بھی ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ حملے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکارشہید جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔ دہشتگردوں کی تلاش کے لیے پولیس کی جانب سے کارروائی شروع کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں