بحری قزاقوں کے حملے میں متاثر جہاز کا پاکستانی عملہ وطن واپس پہنچ گیا

بحری قزاقوں

اسلام آباد(کوہسارنیوز)بحری قزاقوں کے حملے میں متاثر جہاز کا پاکستانی عملہ وطن واپس پہنچ گیا۔ عملے کے 4 زخمی افراد اور 3 جاں بحق افراد کی میتوں کو پاکستان واپس لایا گیا ہے۔

زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسوں کے ذریعے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ صومالی قزاقوں کی قید میں جاں بحق ہونے والے 3 پاکستانیوں کی میتیں بھی اہل خانہ کے حوالے کردی گئیں۔

بحری قزاقوں کے حملے میں زخمی پاکستانی کراچی ائیرپورٹ سے باہر آئے تو گورنر سندھ نہال ہاشمی،صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ اور سعید غنی، ایم کیو ایم رہنماؤں فاروق ستار اور وسیم اختر، جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق، ڈی جی وزارت خارجہ عرفان سومرو اور دیگر شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ دکھ کی گھڑی ہے، حکومت پاکستان جاں بحق افراد کے ورثا کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے اورایک ایک پلاٹ دے گی۔

کراچی ائیرپورٹ سے 4 زخمیوں میں سے 2 کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسوں کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 2 زخمیوں کو اسلام آباد اور لاہور بھیجا جائے گا۔

جناح اسپتال شعبہ ایمرجنسی کی ڈاکٹر صنوبر کے مطابق ایک زخمی کی پسلی جبکہ دوسرے کے بازو میں گولی لگی ہے، زخمیوں کو ان کی خواہش پر نجی اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق افراد میں شامل محمود احمد انصاری اور رفیع اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جبکہ کاشف عمر کی نماز جنازہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق افراد میں شامل محمود احمد انصاری اور رفیع اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جبکہ کاشف عمر کی نماز جنازہ بروز پیر ادا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں