کوٹلی ستیاں(کوہسارنیوز)کوٹلی ستیاں کے علاقے سانٹھ سرولہ کٹھیاں میں پولیس ریڈ کے دوران بدنام زمانہ ملزم نزاکت محمود عرف بھوڑا اور اس کے ساتھیوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، ملزم نزاکت محمود عرف بھوڑا منشیات فروشی، ڈکیتی اور قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا، ملزم نے گزشتہ ہفتے بھی ایس ایچ او کوٹلی ستیاں اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی، جس پر تھانہ کوٹلی ستیاں میں مقدمہ نمبر 159/26 دفعہ 7-ATA سمیت متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا، ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں، ایس ایچ او کوٹلی ستیاں اور ایس ایچ او پتریاٹہ کی سربراہی میں پولیس ٹیموں نے کٹھیاں کے علاقے میں ریڈ کیا، پولیس پارٹی کے پہنچنے پر نزاکت محمود عرف بھوڑا اور اس کے ساتھیوں نے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس پارٹی نے حفاظتی حکمت عملی اختیار کی، فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد پولیس نے احاطے میں داخل ہو کر سرچ آپریشن کیا، سرچ کے دوران نزاکت محمود عرف بھوڑا احاطے کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا، جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوا، ملزم کے نامعلوم ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، جن کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سرچ اور چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کرکے فرانزک اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، واقعہ کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں، سنگین جرائم میں ملوث اور پولیس پر حملہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی، ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا۔
بدنام زمانہ ڈکیت ومنشیات فروش نزاکت عرف بھوڑا پولیس مقابلہ میں ہلاک
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







