پشاور(کوہسارنیوز)پی ٹی آئی نے 4اکتوبر لانگ مارچ کی منسوخی کو بانی چیئرمین کی ملاقات سے مشروط کردیا،آج حکومت سے مذاکرات میں بانی چیرمین سے ملاقات کی شرط رکھی جائے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی کا رات گئے اجلاس منعقد ہوا جس میں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 4اکتوبر لانگ مارچ سے صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کے خلاف وفاق ممکنہ طور پر اقدام اٹھا سکتا ہے، اجلاس میں حکومتی ممکنہ اقدام سے بچنے کے لیے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ بانی چیئرمین ہی ملتوی کرسکتے ہیں، آج حکومت سے مذاکرات میں بانی چیرمین سے ملاقات کی شرط رکھی جائے۔







