بلاول ملک کے نوجوانوں کی امید اور عوامی مسائل کے ترجمان ہیں: جبار ستی

جبار ستی

کوٹلی ستیاں (کوہسار نیوز)) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مری کے صدر عبدالجبار ستی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پرامن، ترقی پسند، خوشحال اور جمہوری پاکستان کے مضبوط حامی ہیں۔عبد الجبار ستی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں قومی معاملات میں بھرپور نمائندگی دینے کو ملکی ترقی کی ضمانت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مؤثر آواز بلند کی ہے، جبکہ عدم برداشت، انتہاپسندی، فرقہ واریت اور آمریت کے خلاف جدوجہد کو جمہوری معاشرے کے استحکام کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری ملک کے نوجوانوں کی امید اور عوامی مسائل کے ترجمان ہیں۔ موجودہ حالات میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جمہوری اقدار، عوامی شمولیت اور نوجوان قیادت کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کے بنیادی حقوق، جمہوریت، معاشی ترقی اور معاشرتی مساوات کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہیں اور ان کے سیاسی وژن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گےضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی مری عبدالجبار ستی نے بلاول بھٹو زرداری کی درازیٔ عمر، صحت، سلامتی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں