جماعت اسلامی کا لانگ مارچ کراچی سے روانہ، لیوی کے خاتمہ جاری رکھنے کا اعلان

لانگ مارچ

کراچی (کوہسارنیوز) پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا ’سپر لانگ مارچ‘ کراچی سے بذریعہ ٹرین اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیا۔قبل ازیں جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف 35 روز سے کراچی میں گورنر ہاس کے باہر دھرنا دے رکھا تھا جو ہفتے کو ختم کر دیا گیا۔
کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کررہے ہیں، ہمارا پہلا پڑاؤ حیدرآباد میں ہوگا، پھر آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لیوی کا خاتمہ کیا جائے گا تو احتجاج ختم ہوگا، وزرا آتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف نہیں دیتے، حکومت خود لوگوں کو احتجاج پر مجبور کر رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت عالمی مارکیٹ کا بہانہ بنا کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے، ہمیں شدید گرمی میں احتجاج کرنے کا کوئی شوق نہیں، ہماری جدوجہد عوام کے لیے ہے۔
ان کا کہنا تھا اگر ہر جگہ سے قافلے اسلام آباد پہنچ گئے تو پھر ہمارے لیے عوام کو روکنا بہت مشکل ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں