علیمہ خان3 ایم پی او کے تحت گرفتار،کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا

علیمہ خان

لاہور(کوہسارنیوز)عمران خان کی بہن علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا،پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ ان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاگیاہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جم جانے کے لیے نکلی تھیں کہ انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کو لٹن روڈ پولیس نے حراست میں لیا اور ان کی گاڑی تھانے میں کھڑی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ ان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاگیاہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں