کفایت شعاری ، اسلام آبادمیں دکانیں،مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بندکرنےکا فیصلہ

کفایت شعاری

اسلام آباد(کوہسارنیوز)کانیں،مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے،وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے معاملے پرکفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، مدت 3 ماہ مقرر کی گئی ہے
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کفایت شعاری مہم کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 9 بجےبند کردیے جائیں گے۔ شادی ہالز، مارکی اور دیگرکمرشل ایکٹویٹیز رات 10 تک بند ہوں گی۔ تمام ہوٹل، ریسٹورنٹس،کیفے رات 11 بجے بندکردیےجائیں گے۔کفایت شعاری مہم کی مدت 3 ماہ مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی،لیبارٹریز،کلینک،اسپتال،تندور، پیٹرول پمپس کو استثنٰی حاصل ہوگا۔ 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کردی جائیں گی۔ سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضروری سروسز اور ایف بی آرکی آپریشنل گاڑیاں ایندھن میں کمی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اقسام کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ سرکاری اداروں میں آئی ٹی آلات کی خریداری کے علاوہ تمام پائیدار اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں