پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو ٹلی ستیاں سے واپسی پر نیلور سے گرفتار

سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (کوہسار نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا۔اپوزیشن اتحاد کے ترجمان کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو تھانہ نیلور کی حدود سے حراست میں لیا گیا، وہ کوٹلی ستیاں گئے تھے۔سلمان اکرم راجہ کی حراست سے متعلق پولیس کی جانب سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے گرفتاری کی تصدیق کی۔اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق سلمان اکرم راجہ موضع تھون میں پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کینٹ کے سینئر نائب صدر اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت کے لیے کوٹلی ستیاں گئے تھے، جہاں سے واپسی پر انہیں تھانہ نیلور کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔یاد رہے اعجاز ستی کے گھر پولیس نے مبینہ ریڈ کر کے ان کو حراست میں لیا اور اسی دوران اعجاز ستی کی طبیعت اچانک خراب ہوئی انہیں دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں