بوائے فرینڈ سے جھگڑا، 18 ویں منزل سے چھلانگ لگانے والی خاتون زندہ بچ گئی

0

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)چین کے شہر jiaxing میں یہ حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا جہاں 20 سالہ شیاؤئی نے اپنے بوائے فرینڈ سے جھگڑے کے بعد اپارٹمنٹ بلڈنگ کی 18 منزل سے چھلانگ لگادی۔اس خاتون نے بلا سوچے سمجھے چھلانگ لگائی تھی اور خوش قسمتی سے اتنی بلندی سے نیچے گرنے کے باوجود زندہ بچ گئی۔ایسا ایک درخت کی وجہ سے ہوا جس سے یہ خاتون زمین پر گرنے سے قبل ٹکرائی اور پھر جھاڑیوں میں جاگری۔ خاتون کا بوائے فرینڈ اسے فوری طور پر اسپتال لے گیا اور علاج کے لیے 20 ہزار یوآن طبی عملےکو دیے۔ڈاکٹروں نے دریافت کیا کہ شیاؤئی کے سر، پھیپھڑوں، جگر اور دیگر حصوں کو نقصان پہنچا جبکہ دونوں ٹانگوں کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں۔اب تک خاتون کے 2 آپریشن ہوچکے ہیں ہوش میں آنے کے بعد شیاؤئی نے چھلانگ لگانے کی وجہ بتائی کہ اس کا بوائے فرینڈ سے متعدد بار جھگڑا ہوچکا تھا اور وہ اس سے الگ ہونے کا سوچ رہی تھی مگر بوائے فرینڈ نے خاتون کا شناختی کارڈ اور موبائل فون قبضے میں لے لیا اور دروازے کو لاک کر دیا۔خاتون کے ایک انکل نے بتایا کہ ‘میری بھتیجی کا سر رات بھر جھگڑنے کے بعد چکرا رہا تھا اور اسے فلیٹ سے نکلنے کا بس ایک ہی راستہ نظر آیاانہوں نے مزید بتایا کہ خاتون کو اپنے اس فیصلے پر اب پچھتاوا ہو رہا ہے۔خاتون کے خاندان کو اب طبی اخراجات پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہورہا ہے اور اسپتال کا بل ایک لاکھ یوآن سے زائد ہوچکا ہے اور خاندان کو 60 ہزار یوآن اسپتال کو ادا کرنے ہیں۔خاندان نے شیاؤئی کے بوائے فرینڈ کو ملنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ اسے دیکھ کر خاتون پھر کوئی جذباتی فیصلہ کرسکتی ہے۔پولیس کی جانب سے بھی اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور خاندان کے مطابق شیاؤئی خوش قسمت ہے کہ وہ سیمنٹ کے فرش کی بجائے جھاڑیوں میں گری ورنہ وہ زندہ نہیں بچتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں