مانسہرہ میں افسوسناک واقعہ، غیرت کے نام پر دو خواتین کو قتل کردیا گیا

خواتین

مانسہرہ(کوہسارنیوز)تھانہ خاکی کی حدود میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے دو خواتین کو قتل کردیا گیا،نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی بہن اور بھابھی کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران بھابھی اپنی نند کو بچانے کے لیے درمیان میں آگئی، تاہم فائرنگ کی زد میں آکر دونوں خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول لڑکی کو چند روز قبل دارالامان سے گھر لایا گیا تھا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں