ناگویا (کوہسار نیوز) جاپان میں جاری ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ازبکستان کو تین صفر سے شکست دے دی۔واضح رہے قومی ٹیم نے اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو بھی تین ایک سے مات دی تھی۔اوکازاکی چوو سوگو پارک جمنیزیم میں کھیلے گئے والی بال کے پول ’اے‘ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے تیسرا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا۔ قومی ٹیم نے 16-25، 22-25، 25-17 اور 20-25 کے اسکور سے فتح اپنے نام کی۔
ایشین گیمز: والی بال میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، شاندار کھیل کا مظاہرہ







