ساتھی اداکار سے محبت ہو گئی تھی مگر معاملہ آگے نہیں بڑھ پایا، صبا قمر کا بڑا انکشاف

صبا قمر

لندن(کوہسارنیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چند سال قبل ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں اپنے ساتھی اداکار سے محبت ہو گئی تھی۔
برطانیہ میں ایک چیریٹی ایونٹ کے دوران مداحوں سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے بتایا کہ یہ اداکار ان کے کسی ڈرامے کا ساتھی نہیں بلکہ تقریباً 4 سال قبل بننے والی ایک فلم میں ان کے ساتھ کام کر چکا ہے۔
صبا قمر نے اس شخص کا نام ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اب شادی شدہ ہے، اس لیے نام بتانا مناسب نہیں ہو گا، ورنہ اس کی اہلیہ کیلئے مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق یہ سب اچانک ہوا تھا۔ اپنی بھانجی سے بھی بات کی، جس نے انہیں سمجھایا کہ دونوں ایک ساتھ جنگل میں فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے ممکن ہےیہ جذبات پیدا ہو گئے ہوں۔
صبا قمر نے بتایا کہ بھانجی نے انہیں اس معاملے کو بھول کر زندگی میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس نامعلوم ساتھی اداکار کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں