گرفتاریوں کا خدشہ: پی ٹی آئی قیادت وارکان اسمبلی کاخیبرپختونخوا میں پناہ لینے کا فیصلہ

قیادت

پشاور(کوہسارنیوز)تحریک انصاف کی قیادت نے گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر ارکان اسبملی کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا جبکہ پنجاب سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی خیبرپختونخوا میں پناہ لیے جانے کا امکان ہے۔
تحریک اںصاف کی جانب سے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش رہنماؤں کی گرفتاریوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، عمران خان کی بہن علیمہ بی بی کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کی قیادت نے ارکان اسمبلی کو پنجاب جانے سے روک دیا ہے اور انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 27 ستمبر سے قبل خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے گریز کریں۔
پی ٹی آئی مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد میں سخت اقدامات، داخلی راستوں پر خندقیں، مورچے بنانے کا فیصلہ
گرفتاریوں کے باعث پنجاب سے بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کا خیبرپختونخوا آنے کا امکان ہے اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو بھی خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں