اسلام آباد (کوہسارنیوز) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کے تیسرے راؤنڈ کے دوسرے دن کا کھیل مکمل ہوگیا جس میں سٹیٹ بینک کے حسن رضا نے ناقابل شکست ڈبل سنچری جبکہ غنی کے علی رزاق سٹیٹ بینک کے عبداللہ فضل اور کے آر ایل کے سرمد بھٹی نے سنچریاں سکور کیں کنگز مین اکیڈمی کے فاسٹ باؤلر محمد الیاس نے پانچ وکٹیں حاصل کیںنیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں غنی کے 322 رنز کے جواب میں سٹیٹ بینک نے بغیر کسی نقصان کے 378 رنز بنا لیے حسن رضا 202 گیندوں پر 204 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ عبداللہ فضل 207 گیندوں پر 168 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں دونوں اوپنرز نے 68 اوورز میں 378 رنز کی شراکت قائم کی حسن رضا کی یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری جبکہ عبداللہ فضل کی پانچویں فرسٹ کلاس سنچری ہے دن کے آغاز پر غنی کے علی رزاق نے فرسٹ کلاس کیریئر کی دوسری سنچری مکمل کی ایبٹ آباد میں کے آر ایل اور اوجی ڈی سی ایل کے درمیان دوسرے روز صرف 49 اوورز کا کھیل ہوسکا کے آر ایل نے 202 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کرتے ہوئے 377 رنز بنا لیے کے آر ایل کے سرمد بھٹی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی 14ویں سنچری مکمل کی عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم ایم آئی ٹی سلوشنز کے خلاف مشکلات کا شکار ہے ایم آئی ٹی سلوشنز نے 258 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے دن کا آغاز کیا اور 434 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی عمران رندھاوا نے تین جبکہ نسیم شاہ اور محمد عذب نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جواب میں ایس این جی پی ایل نے 9.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 32 رنز بنائے محمد اسماعیل نے دو جبکہ عمران جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کنگز مین اکیڈمی نے پی ٹی وی کے 355 رنز پر آؤٹ ہونے کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنا لیے اوپننگ بلے باز محمد حریرہ 225 گیندوں پر 133 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جو ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کی 12ویں سنچری ہے محمد حریرہ اور محمد سلمان نے دوسری وکٹ کے لیے 186 رنز کی شراکت قائم کی
پریذیڈنٹ ٹرافی، حسن رضا علی کی ناقابل شکست ڈبل سنچری، محمد الیاس 5 وکٹیں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







