کوٹلی ستیاں میں ستمبر 2026 کی پولیو مہم کا آغاز، اسسٹنٹ کمشنر نے افتتاح کر دیا

پولیو

کوٹلی ستیاں (کوہسارنیوز) تحصیل کوٹلی ستیاں میں ستمبر 2026 کی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں تیمور عادل نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ستیاں میں کیا۔ اس موقع پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا گیاتقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DDHO) کوٹلی ستیاں ڈاکٹر ذوالفقار علی ستی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ستیاں ڈاکٹر سلمان خان سمیت محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے پولیو کے خاتمے کے لیے جاری مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لیے ہر بچے کو حفاظتی قطرے پلانا ضروری ہے۔ والدین، اساتذہ، علماء کرام اور معاشرے کے تمام طبقات پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔محکمہ صحت کی جانب سے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں اور مہم کے دوران مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں