سیاسی تصادم ٹل گیا؟ پی ٹی آئی مارچ مؤخر ہونے کے پیچھے پسِ پردہ رابطوں کا سنسنی خیز انکشاف

پس پردہ

🛑 اسلام آباد (کوہسارنیوز): پاکستان تحریک انصاف (PTI) کی جانب سے احتجاجی مارچ مؤخر کیے جانے کے بعد پسِ پردہ مذاکرات اور بیک ڈور رابطے تیز ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت اور حکومتی وفد کے درمیان پسِ پردہ اہم معاملات پر پیش رفت جاری ہے، جس کے باعث سیاسی تناؤ میں عارضی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس حکومت کے ساتھ ان بیک چینل پسِ پردہ رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف نے مارچ کو آگے بڑھانے کے عوض حکومت کے سامنے بنیادی طور پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ اور گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کی شرط رکھی ہے۔

دوسری جانب حکومت کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اہم حکومتی شخصیات ان پسِ پردہ رابطوں کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ سیاسی جماعتیں احتجاج کا راستہ چھوڑ کر پارلیمنٹ کے اندر بات چیت کریں، تاہم حتمی ڈیل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی باقاعدہ منظوری اور اسٹیبلشمنٹ کی توثیق سے مشروط ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں