لانگ مارچ ، اسلام آباد میں 2 ہزار کنٹینرز ،رینجرز طلب، نیٹ لانچر فراہم ، دفعہ 144 نافذ

لانگ مارچ

اسلام آباد(کوہسارنیوز)پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ، اسلام آباد میں 2 ہزار کنٹینرز پہنچا دیے گئے ، دفعہ 144 نافذ
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں 2 ہزار کنٹینرز پہنچا دیے گئے جبکہ 16 ہزار اہل کار تعینات ہوں گے۔
لانگ مارچ کی وجہ سے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ادھر پشاور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے ایم ون بڑی گاڑیوں کے لیے بند ہے۔
ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے اور ایم 14 بھی ہکلہ انٹرچینج سے کنڈل تک بند ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے 27ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس سست کرنے کی درخواست کی ہے۔
حکومت نے وفاقی پولیس کو مظاہرین سے نمٹنے کے لیے نیٹ لانچر فراہم کر دیے ، مزاحمت، اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کے خلاف نیٹ لانچر استعمال ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں