کراچی (کوہسارنیوز)میں قتل کیے جانیوالے نوجوان تاجر میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہےکہ میر رضا کے والد پر دباؤ ڈالا جارہا ہے تاکہ مزید کارروائی نہ ہوسکے۔وکیل جبران ناصر نے کہا کہ گزشتہ شب میر رضا کے والد کو کال آئی، والد کو کال پرکہا گیا کہ ایس ایچ او عدیل افضال ان کا بچہ ہے، عدیل افضال سے ایف آئی آر لے لی ہے۔جبران ناصر نے بتایا کہ والد کو کہا گیا کہ عامر فاروقی سے بات ہوگئی ہے، آپ کو آصف، عابد، احمد یا عبداللہ کسی پر شک ہے؟ تاہم والد کی جانب سے کسی پر شک کا اظہار نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔وکیل کے مطابق کال کی ریکارڈنگ اور اسکرین شاٹس رجسٹرار کو جمع کروائی ہے، ڈاکٹر سمیہ کے بیان کے بعد والدین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے تاکہ مزید کارروائی نہ ہوسکے۔
میر رضا کے والدین پر کارروائی سے باز رہنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے:جبران ناصر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







