مری (کوہسار نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع مری کے صدر جبار ستی نے پارٹی آفس سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین نے ملک میں جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں 73 کا متفقہ آئین ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ایٹمی و میزائل ٹیکنالوجی دینا، قادیانیوں کو کافر قرار دینا، آٹھارویں ترمیم سے صوبوں کو بااختیار بنانا، غریب خواتین کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام دینا پیپلزپارٹی کے سنہری کارنامے ہیں ضلعی صدر جبار ستی نے کہا کہ سندھ کے غریب کسانوں ہاریوں اور سیلاب زدگان کو 21 لاکھ گھر دینا پیپلزپارٹی جیسی وفاقی جماعت ہی کر سکتی ہے تھر کول سے سستی ترین بجلی پیدا کرنا اور مقامی افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنا بھی پیپلزپارٹی کے حصے میں آیا ہے جبار ستی نے کہا کہ دوسری طرف پنجاب کے عوام سیلابی پانی اور مہنگائ کے سونامی میں ڈوبی ہوئی ہے مریم نواز صاحبہ اپنی حکومت کا کوئی ایک سنہری کارنامہ بتا دیں جس کی وجہ سے آزاد کشمیر میں انھیں عوامی مینڈیٹ ملتا کشمیر میی انھیں عوامی نہیں کھلی دھاندلی حکومت میں لے آئی جو چند مہینے بھی نہیں چل سکتی جبار ستی نے کہا کہ کشمیر اور پنجاب کی عوام کی اکثریت پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے انشاء اللّہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک میں جلد عوامی راج قائم ہوگا۔
آزاد کشمیر میں ن لیگ دھاندلی سے حکومت میں آئی، چند ماہ بھی نہیں چل سکتی:جبار ستی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







