اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات ، مذاکرات، سفارت کاری اور روابط کی اہمیت پر زور

اسحاق ڈار

نیویارک(کوہسارنیوز)اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات ، مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل روابط کی اہمیت پر زور،
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
پاکستانی دفترِ خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے، سفارت کاری اور مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ بیان کے مطابق دونوں فریقوں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور مختلف امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں