اقوام متحدہ میں امریکی اور ایرانی وفد کے درمیان تین گھنٹے طویل ملاقات ، ٹرمپ کی تصدیق

ایرانی وفد

نیویارک(کوہسارنیوز)اقوام متحدہ میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان تین گھنٹے طویل ملاقات ہوئی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی اور ایرانی حکام نے منگل کے روز اقوام متحدہ میں ملاقات کی جو 3 گھنٹوں تک جاری رہی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی وفد سے ملاقات کرنے والی امریکی ٹیم کا حصہ تھے۔
صدر ٹرمپ نے نیویارک میں میڈیا سے گفگتو میں کہا کہ اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر کی ایران کے ثالثوں کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی، دیکھیں گے اس معاملے میں کیا پیش رفت ہوتی ہے، ایران کے ساتھ معاہدے پر پیش رفت کی امید ہے، مڈٹرم الیکشن کے بعد یا پہلے ایران سے ڈیل ہوجائے گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ مستقبل میں ایران کے ساتھ ایک اور ملاقات بھی طے کی ہے، ایرانیوں کے مفاد میں ہے کہ ڈیل کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں