ایشین گیمز ہاکی، پاکستان نےعمان کو آؤٹ کلاس کر دیا، سیمی فائنل میں بھارت سے ٹاکرا

ہاکی

ناگویا:(کوہسارنیوز)ایشین گیمز ہاکی، پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کر دیا، سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گا،پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے ہیٹ ٹریک اسکور کی جبکہ سفیان خان نے دو، غضنفر علی اور محمد عماد نے ایک ایک گول کیا
ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے عمان کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
جاپان میں کھیلے جا رہے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور ہاف ٹائم پر پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل تھی۔
پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے ہیٹ ٹریک اسکور کی جبکہ سفیان خان نے دو، غضنفر علی اور محمد عماد نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان نے پول بی میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ملائیشیا 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر رہا۔
پاکستان نے پول کے 5 میچز میں سے 4 مین کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ملائیشیا کے خلاف شکست ہوئی تھی۔
پاکستان نے پانچ میچز میں 28 گول کیے جبکہ پاکستان کے خلاف 8 گول ہوئے۔
پاکستان اور ملائیشیا کے میچ کے بعد ایشین گیمز ہاکی ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل ملائیشیا اور کوریا کے درمیان بھی اُسی تاریخ کو ہوگا۔
پول اے کے آخری میچ میں کوریا نے جاپان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا جبکہ بھارت بنگلادیش کے درمیان میچ جاری ہے۔ بھارت اگر بنگلادیش سے ہار بھی گیا تو وہ بہتر گول اوسط کی وجہ سے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں